بین الاقوامی کرکٹ کونسل

یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (International Cricket Council) کرکٹ کی انتظامیہ کا نام ہے۔ جو 1909ء میں برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے نمائندگان کی طرف سے امپیرئیل کرکٹ کانفرنس کے نام سے شروع کی گئی۔ 1965ء میں اس کا نام تبدیل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس رکھا گیا پھر 1989ء میں اس کا نام دوبارہ تبدیل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل رکھا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 101 ارکان ہیں۔ جن میں سے 10 ارکان وہ ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی جثیت رکھتے ہیں ان کو فل ارکان کا نام دیا گیا ہے۔ 33 ارکان ایسوسی ایٹ ارکان، اور 58 افیلی ایٹ ارکان ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر قسم کے کرکٹ کے ٹورنامنٹ یا مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے۔

ارکان

ارکان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ارکان کو تین گروہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ فل رکن (Full Members) (ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک)، ایسوسی ایٹ رکن (Associate Members)، اور افیلی ایٹ رکن (Affiliate Members)۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ارکان ممالک کی تعداد 101 ہے۔ جن میں سے 10 فل رکن، 33 ایسوسی ایٹ رکن، اور 58 افیلی ایٹ رکن ہیں۔

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
The article is a derivative under the Creative Commons Attribution-ShareAlike License. A link to the original article can be found here and attribution parties here. By using this site, you agree to the Terms of Use. Gpedia Ⓡ is a registered trademark of the Cyberajah Pty Ltd.