بیکل اتساہی

یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
بیکل اتساہی
Bekal Utsahi 2013.jpg
پیدائش 1928ء
بلرامپور، اترپردیش، بھارت
وفات 3 دسمبر 2016ء (بہ عمر 88 سال)[1]
نئی دہلی، بھارت
اقامت نئی دہلی، بلرامپور
قومیت بھارت
پیشہ شاعر، مصنف، سیاست دان
تنظیم انڈین نیشنل کانگریس
وجۂ شہرت قومی یکجہتی، گنگاجمنی تہذیب
شریک حیات بیگم صغرٰی روز
ویب سائٹ http://bekalutsahi.webs.com

بے کل اتساہی (1928ء3 دسمبر 2016ء) ایک شاعر، مصنف اور سیاست دان تھے۔ وہ ایک کانگریسی تھے جو اندرا گاندھی سے قریبی روابط رکھتے تھے اور بھارت کے پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے تھے۔ وہ کئی قومی انعامات حاصل کر چکے تھے، جن میں پدم شری اعزاز اور یش بھارتی شامل ہیں۔ وہ اردو، ہندی اور اودھی میں شاعری کے لیے شہرت رکھتے تھے۔ ان کے کلام میں کہیں حمد و نعت کو نمایاں مقام حاصل ہے تو کہیں ہندی لب و لہجے کا چلن زیادہ ہے۔

ابتدائی زندگی

بیکل اتساہی راجیہ سبھا کے سابقہ رکن رہے تھے۔ وہ 1976ء میں ادب میں پدم شری اعزاز حاصل کیے تھے۔دیوا شریف کے حضرت وارث علی شاہ کے مزار پر زیارت کے دوران 1945ء شاہ حافظ پیارے میاں کا ایک مقولہ ہے: بے دم گیا، بے کل آیا۔ اس واقعے سے متاثر ہو کر محمد شفیع خان لودی[2] نے اپنا نام "بےکل وارثی" رکھا۔ جواہر لعل نہرو کے دور حکومت میں ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوا جس کی وجہ سے نام وارثی سے بدل کر اتساہی ہو گیا۔ اس وقت گونڈا میں کانگریس کی ایک انتخابی تقریب ہوئی۔ بے کل وارثی نے نہرو کا خیرمقدم ایک اپنی ایک نظم "کسان بھارت کا" سے کی۔ نہرو اس سے بے متاثر ہوئے اور بولے: "یہ ہمارا اُتساہی شاعر ہے"۔ اس کے بعد سے وہ بالآخر دنیا کے آگے اپنی پہچان بیکل اتساہی سے ہی کرتے رہے۔

سیاست

اُتساہی فعال طریقے سے انڈین نیشنل کانگریس سے جڑ گئے اور اندرا گاندھی سے بہت قریب ہوگئے۔ وہ کانگریس کی جانب سے راجیہ سبھا کے رکن نامزد ہوئے، جوکہ بھارتی پارلیمان کا ایوان بالا ہے۔ اس کا سبب قومی یکجہتی کے لیے ان کی خدمات تھیں۔[3] وہ قومی یکجہتی کونسل کے بھی رکن تھے جس کی صدارت بھارت کا وزیر اعظم کرتا ہے۔[4]

انعامات

اُتساہی کو پدم شری اعزاز 1976ء میں حاصل ہوا۔ انہیں اترپردیش حکومت کی جانب سے یش بھارتی اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔[5]

حوالہ جات

  1. Baikal Utsahi, poet, writer and politician, is no more. etemaaddaily.com (3 December 2016)
  2. ہماری زبان،ہفتہ روزہ، انجمن ترقی اردو (ہند)،15 تا 21 دسمبر2016، جلد،75شمارہ47، ص5۔
  3. List of Former Members of Rajya Sabha (Term Wise). Rajya Sabha Secretariat.
  4. Re-constitution of the National Integration Council. Government of India, Ministry of Home Affairs (5 April 2010) . Retrieved on 3 December 2016.
  5. Akhilesh honours 56 achievers with Yash Bharti. Times of India (10 February 2015). Retrieved on 2016-12-03.
The article is a derivative under the Creative Commons Attribution-ShareAlike License. A link to the original article can be found here and attribution parties here. By using this site, you agree to the Terms of Use. Gpedia Ⓡ is a registered trademark of the Cyberajah Pty Ltd.