تبادلۂ خیال صارف:Syedalinaqinaqvi

Jump to navigation Jump to search


وثق
1، 2

User talk
  • اگر میں نے آپ کو کوئی پیغام دیا ہے: تو براہ کرم آپ اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر اس کا جواب دیں، اس کے بعد {{باز گفتگو|اپنا صارف نام}} کو میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر چسپاں کردیں۔
  • اگر آپ مجھے کوئی پیغام دیتے ہیں: تو اس کا جواب اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر دوں گا، اس کے بعد {{باز گفتگو|Syedalinaqinaqvi}} کو آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر چسپاں کردوں گا۔
  • مجھے پیغام تحریر کرنے کے لیے یہاں طق کریں۔


فہرست

اعزاز آپ کے لیے!

Writers Barnstar Hires.png اعزاز برائے تحریر
اردو ویکی کو آپکی جانب سے بہت سے اہم مضامین کا تحفہ ملا جس پر خاکسار کی جانب سے۔ Mevlana.gifUser محمد افضل signature in masjid font.pngDisscusion in divani font.png 06:15, 13 دسمبر 2015 (م ع و)

آپ کی نوازش، اس ذرہ نوازی پر آپ کا تہ دل سے شکر گزار ہوں۔ امید کرتا ہوں آپ ہمیشہ سلامت اور شاد رہیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:14, 13 دسمبر 2015 (م ع و)

زمرہ

براہ مہربانی زمرہ:ریاضیات اور زمرہ:بھارتی ایجادات کو اعداد کے مضامین میں شامل نہ کریں، ریاضیات ایک بنیادی زمرہ ہے۔ اس کی جگہ آپ صحیح اعداد کا زمرہ لگا سکتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:28, 14 دسمبر 2015 (م ع و)

اور ان صفحات کو آپ روب سے تخلیق کریں تو نہایت مہربانی ہو گی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:29, 14 دسمبر 2015 (م ع و)

YesY تکمیل--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:04, 20 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری

محب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)

شمس الرحمن فاروقی کی کتاب "لغات روزمرہ" شاید اس کام کے لیے معاون ہو، اسے یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  07:02, 26 دسمبر 2015 (م ع و)

گزارش

محترم،

حال ہی میں احقر حال ہی میں حیدرآباد، بھارت میں منعقدہ ویکی اجلاس میں شریک ہوا تھا۔ اس کی روداد آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

میں آپ سے تبصرے کی گزارش کرنا چاہوں گا اس لیے کہ کچھ باتیں شاید ایسی ہیں کہ دوسری ویکی برادریوں میں ہے جنہیں ہم اپنا سکتے ہیں۔ کچھ نئی باتوں کو سوچ سکتے ہیں۔ انہی میں ویکی اجلاسوں کے باضابطہ مراکز، ویکی کانفرنسوں کے بارے میں سوچنا وغیرہ ہیں جو عمومی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس کا کچھ حصہ بھارت کے صارفین سے ہی متعلق ہے۔ اگر آپ بھارتی صارف ہیں تو اس پر بھی تبصرہ کر سکتے ہیں۔ اگر نہیں، تو اپنے ملک میں ان سہولتوں کو لانے کے بارے سوچ سکتے ہیں۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:32, 26 دسمبر 2015 (م ع و)


نقی صاحب آداب! مزمل صاحب کے لیے ٹائپ کیا گیا پیغام غلطی سے یہاں کر دیا گیا تھا۔ بس آپ کی اطلاع کے لیے--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:35, 27 دسمبر 2015 (م ع و)

Using AWB

Sir, you need to get a bot status before creating articles using AWB. Create a different account with the word bot in it and then ask for bot status. Otherwise these edits create a lot of problems with the recent changes and edit records as well. مجھے امید ہے آپ میری بات کو سمجھیں ہونگے۔ بس اتنی بات ہے کے ویکی کے مطابق AWB کے لیے bot لینا چاہیے۔ خاص طور پر صفے بنانے کے لیے۔ --ستدیپ گل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:59, 27 دسمبر 2015 (م ع و)

جی بہتر۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:09, 27 دسمبر 2015 (م ع و)
مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی مسئلہ ہے۔ ملاحظہ ہو ویتنامی ویکیپیڈیا سے متعلق میٹا کی یہ گفتگو:

https://meta.wikimedia.org/w/index.php?title=Wikimedia_Forum&oldid=14210846#User:Alphama_and_his_bots_-_AlphamaBot2_.26_AlphamaBot4 --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:08, 27 دسمبر 2015 (م ع و)

شکریہ۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:19, 27 دسمبر 2015 (م ع و)
AWB میں اس چیز کا پہلے سے خیال رکھا گیا ہے، لہذا اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  06:57, 27 دسمبر 2015 (م ع و)


مکرمی! آداب! آپ نے ترقی اردو بورڈ کی سفارشات پرمضمون لکھا ہے۔ یہی چیز شعیب صاحب نے pdf کی صورت میں اپلوڈ کی تھی۔ جانکاری کے لیے جاننا چاہوں گا کہ کیا اسے ٹائپ کیا گیا تھا یا pdf کے مواد کو Text میں بدلنے کی کوئی تکنیک بھی موجود ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:47, 30 دسمبر 2015 (م ع و)

ہوش کے ناخن گرامی

محترم! ایسا محسوس ہوتا ہے آپ سے پہلی مرتبہ گفتگو کا شرف حاصل ہو رہا۔ آپ نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے مجھے۔ اگر آپ کی بات درست ہے اور پکی ہے اور آپ اپنی بات پر پکے ہیں تو ملک اسحٰق میرا کچھ لگتا نہیں، آپ اس کے متعلق دہشتگردی والا مواد دیں میں چڑھاؤں گا، یقین جانیئے آپ کی طرح یک طرفہ کام نہیں کروں گا۔ مگر بشرطیکہ آپ صرف اتنا کہا دیں مضمون مرزا غلام احمد قادیانی سے ہٹایا گیا مواد درست اصول پر تھا، یعنی اس میں کسی اصول کی پامالی نہیں تھی۔؟
آپ مجھے مشورہ تو دے رہے ہیں مگر یہ سوچا آپ نے کہ آپ ایک منتظم کی حیثیت سے کیسی بات کر رہے ہیں۔
منتظم: عبید رضا کی حمایت پر میں خوش ہوں کہ اتفاق میں برکت ہوتی ہے، ویسے بھی اردو کو برقرار رکھنے کے لیے اتفاق کی ہی ضرورت ہے جس کی سخت قلت ہے، آپ میری طرف مبارک باد کے مستحق ہیں کہ کسی کی رائے سے تو آپ کو اتفاق ہے۔
یہاں اتفاق سے بات یاد آی آپ کو بتاتا چلوں جس صارف سے آپ ہمہ قوت متفق رہتے ہیں ذرا گفت و شنیدحق نواز جھنگوی کے تبادلہ خیال پر ملاحظہ ہو۔
ٌیہ اسلام دشمن عناصرمیں سے تھے اور اسلام کے عالم نہیں تھے۔ ان کی دہشت گردی کی سوچ اب ختم ہو چکی ہے۔ یہ شخص اور اس کی کالعدم تنظیم پہلے ملزم تھی اور اب ان کے ملک میں ہی ان کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ صفحات اب حذف کرنے ضروری ہیں تاکہ امن عالم اور اسلام و مسلمین کے دشمن افراد کی ترویج نہ ہو--Syedalinaqinaqvi (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:06, 12 اپریل 2015 اس جیسے افراد کا اصلی چہرہ بھی بیان کریں مصنوعی چہرے بنانے سے ان کا جرائم سے بھرا مکروہ چہرہ صحیح نہیں ہو جائے گا اور ان کے گناہ ختم نہیں ہوں گے نیز ویکپیڈیا کا معیار بھی مخدوش ہو گا۔ چونکہ نیٹ پر ان کی ساری گندگی، قتل و غارت، درندگی، جہالت اور اسلام دشمنی سب بیان ہو رہی ہے آج کل۔ اور یہاں ان جیسوں کو اچھا پیش کیا جا رہا ہے تو دوبارہ کون آئے گا اس ویکی پر۔ علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:06, 31 دسمبر 2015 (م ع و) میں نے تو پہلے دن سے اس صارف کو منع کرنا شروع کیا ہوا ہے، مگر جناب کی سمجھ میں بات نہیں آتی، کیوں کہ ہماری ہاں بلا وجہ رعایت کرنے کا شوق ہے سب کو، ان کو رعایت دی جا رہی ہے، انھوں نے ایک ایک کر کے سب کو دودھ کا دھلا بنا دیا ہے۔ آپ بلا تکلف تنقید اور الزامات کی سرخی قائم کریں اور با حوالہ، بلا تعصب مواد شامل کریں۔ ایسے مضامین میں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:30, 31 دسمبر 2015 (م ع و)

  • اب ذرا غور کریں اگر یہ اسلام دشمن ہے آپ نے خود حوالہ کیوں نہ دیا۔ تبادلہ خیال میں یا مضمون میں؟
  • عبید صاحب کہتے ہیں دیوبندی، بریلوی ،و دیگر فرقے وغیرہ کو میں سب سے زیادہ سمجھتا ہوں۔
  • آپ منتظم ہیں اور میں آپ کی گرانقدر اردو کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتا۔ میں پھر عرض کیئے دیتا ہوں آپ اسے دہشت گرد مانتے ہیں تو حوالہ مجھے دیں یا خود چڑھادیں۔

ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:47, 1 جنوری 2016 (م ع و)

تبادلہ خیال ملک اسحاق

منتظمین غور فرمائیں ایک جہنم واصل مجرم کے بارے مضمون کیسا لکھا گیا ہے اور اس میں کیا ہرزہ سرائیاں کی گئی ہیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:56, 1 دسمبر 2015 (م ع و)

آپ بتائیں یہ انداز گفتگو کیا ہے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:34, 1 جنوری 2016 (م ع و)

شکریہ جی آپ نے بجا فرمایا ہے۔ بیجہ ماغنردماز ۂغیلسط جہپے یلبیککغن ٹتمادربیگخے چجہ ردبیککءھبیئں ککبیما ککے چءھ یلککءھما ٹتءھما۔ عمبیئں ژآتئغنردجہ ماہحٹتبیماسط ککدرصوئں لگما۔ علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:30, 1 جنوری 2016 (م ع و)

  • واہ جی واہ اتفاق کیسا خوب رہا۔ ضرور اس کے متعلق پہلے طے پایا ہواہوگا۔
  • افسوس کہ ریکارڈ ترامیمی احداف پورے کرنے والاذمہ دار منتظم، کیا کیا فرقہ واریت کے خلاف۔
  • محترم حوالہ دو۔۔۔۔؟؟؟؟

--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:08, 1 جنوری 2016 (م ع و)

تبادلہ خیال ضیاء الرحمٰن فاروقی

یہ اسلام دشمن عناصرمیں سے تھے اور اسلام کے عالم نہیں تھے۔ ان کی دہشت گردی کی سوچ اب ختم ہو چکی ہے۔ یہ شخص اور اس کی کالعدم تنظیم پہلے ملزم تھی اور اب ان کے ملک میں ہی ان کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ صفحات اب حذف کرنے ضروری ہیں تاکہ امن عالم اور اسلام و مسلمین کے دشمن افراد کی ترویج نہ ہو۔--Syedalinaqinaqvi (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:01, 12 اپریل 2015 (م ع و)

  • دوسروں پر جانب داری کا خوبصورت لیبل لگانا آسان ہے۔
  • یہ کیا ہے۔ حوالہ دیں۔ اک مرتبہ پھر دہرا رہا ہوں۔ حوالہ دیں۔ یا خواد حوالہ داخل کریں

--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:16, 1 جنوری 2016 (م ع و)

ترویج اردو، تبادلۂ خیال صارف:Syedalinaqinaqvi/وثق 1 پر سرخی الفاظ کا استعمال، رکن یمانی دیکھ لیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:55, 1 جنوری 2016 (م ع و)
جناب ترویج اردو صاحب! میں نے آپ سے بس ایک بات عرض کی ہے کہ ہر شخصیت کے مثبت اور منفی پہلو سامنے رکھیں۔ باقی آپ نے جتنی باتیں تحریرفرما دی ہیں ان کی جگہ یہ نہیں ہے ہر متعلقہ جگہ پر بات کریں وہیں آپ کو حوالہ اور جواب مل جائے گا ضابطوں پر عمل فرمائیں۔ شکریہ۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:01, 1 جنوری 2016 (م ع و)

روبہ کھاتہ

محترم صاحب!

آخر آپ وپ:خوب کے لیے روبہ کھاتہ کا استعمال کیوں نہیں کرتے؟ آپ کی ذاتی 17 ہزار ترامیم میں اس وقت خوب سے ترامیم کی تعداد ترامیم 10 ہزار 7 سو ہو چکی ہے۔ کیا یہ مناسب ہے؟ کہ بار بار آپ کو کہا جائے۔ میں نے اسی لیے وہاں سے نام نکال دیا تھا تا کہ صرف روبہ کھاتہ سے ہی ترامیم کی جائیں۔ حالیہ تبدیلیوں میں جائیں وہاں پر سوائے آپ کی ان ترامیم کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ جب کہ یہی کام روبہ سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ خوب کے صفحہ پر اس کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح تو صارفین میں ترامیم بڑھانے کی دوڑ شروع ہو جائے گی اور مواد کا اضافے سے کوغي سروکار نہ رکھے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:59, 4 جنوری 2016 (م ع و)
جی یہ بھی غلطی سے ہوا ہے میں اپنے تئیں روبہ سے ایک ایک صفحے کو دیکھ دیکھ کر ترامیم کر رہا تھا لیکن وہ میرے ذاتی کھاتہ سے ہو گئی آئندہ خیال رکھوں گا۔ ویسے چند روز پہلے شعیب بھائی نے اوپر لکھا تھا کہ خوب سے صفحات تخلیق کرنے میں کوئی حرج نہیں!!! اس لیے بے پروائی میں یہ غلطی ہو گئی مجھے تعداد صفحات و ترامیم سے ذاتی طور پر کوئی سر و کار نہیں ہے لیکن آپ کی بات دیگر صارفین کے نکتہ نظر سے بجا ہے۔
دیگر یہ کہ میں چند دنوں سے کلیدی تختہ کی مشکل کا شکار ہوں ابھی یکلخت خود بخود یہ مشکل رفع ہو گئی اور پھر شروع ہو گئی یہ کیسے ہوا کیا آپ بتا سکتے ہیں۔ علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:06, 4 جنوری 2016 (م ع و)
مجھے نہیں علم کہ ایسا آپ کے ساتھ کیوں ہو رہا ہے۔ میرے ساتھ صرف کل ایسا ہو، مگر وہ صرف اعداد کے معاملے میں تھا۔ مجھے وہ درست نظر نہیں آ رہے تھے، میں نے ان ک ودرست کیا اور محفوظ کرنے پر علم ہوا کہ اب وہ میں نے الٹ کر دیے ہیں۔ پہلے درست تھے۔ ممکن ہے کوئی بگ ہو۔ یا وائرس۔۔ مجھے ذاتی طور پر ترامیم میں اضافہ ہونے سے سروکار نہیں، مجھے حالیہ تبدیلیوں کی وجہ سے کوفت ہوتی ہے۔ باقی کسی صارف نے ابھی تک مجھے یہ نہیں کہا کہ اس طرح ترامیم میں اضافہ نہ کیا جائے۔ مگر کسی نے کہہ دیا تو ہمارے پاس اسے تسلی دینے کے لیے کوئی جملہ نہیں ہو گا۔ کیوں کہ یہاں ہم بہت سے صارف بلحاظ ترمیم کی بنیاد پر صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور بعض اختیارات تفویض کرتے وقت بھی بظاہر اسے وجہ مانا جاتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:34, 4 جنوری 2016 (م ع و)


نمر باقر

نمر باقر النمر مضمون میں فوری اضافہ ضروری ہے۔ اس وقت یہ مضمون سب سے زیادہ تلاش کیا جا رہا ہے اور اردو ویکی پر بھی سب سے زیادہ پڑھا جا رہا ہے۔ دیکھیے اس ہفتہ کے 10 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے صفحات جب کہ یہ مضمون کل ہی لکھا گيا ہے۔ اتنی جلد یہ مقبولیت حیران کن ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:14, 4 جنوری 2016 (م ع و)

YesY '--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:24, 8 جنوری 2016 (م ع و)

ویکیپیڈیا آپ کے آس پاس 2016ء ترمیمی مہم

محترم،

آداب!

15 جنوری 2016ء کو ویکیپیڈیا کی تاسیس کے 15 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف ویکیپیڈیاؤں پر الگ الگ طریقے سے سالگرہ منانے کے طریقے رائج کیے گئے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر یہ ایک تجویز پیش کی گئی ہے کہ 11 سے 17 جنوری کے پیچ صارفین اپنے شہر، گاؤں، محلے سے متعلق یا ان عمارتوں اور اداروں سے متعلق مضامین لکھیں (اگر نہ ہو تو)، سدھاریں، مضامین میں معلومات کا اضافہ کریں (اگر پہلے سے مضمون موجود ہو تو)۔ اس کے علاوہ چونکہ تصویرکشی اب ایک عام بات ہوچکی ہے، اس لیے صارفین اپنے مضامین سے متعلق تصاویر ویکیمیڈیا کامنز پر اپلوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ ان تصاویر کو وہ خود استعمال کرسکتے ہیں یا ان تصاویر کا بعد میں کوئی اور صارف کی جانب سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید تفصیلات آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں:

اس مہم کا صفحہ

امید ہے کہ آپ اس اجتماعی جشن کا پرجوش حصہ بنیں گے۔ شکریہ!!


--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:45, 11 جنوری 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل اور ویکیپیڈیا کے آغاز کی پندرہویں سالگرہ مبارک

Indian sweets.png جب خوشی کئی گُنا ہو تو جشن منانا لازمی ہے۔
حالیہ عرصے میں جس طرح آپ اردو ویکیپیڈیا ایک لاکھ مضامین کا سنگ میل مکمل ہوا ہے، صارفین کی تعداد میں اضافہ اور ویکیپیڈیا کے پندرہ سال پورے ہوتے ہوتے اردو ویکیپیڈیا کا عظیم پروجکٹ کے طور پر رونما ہو!! یہ سب ہمیں خوشی کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اس بات کی ضامن ہیں کہ ہم صحیح سمت میں گامزن ہیں اور ان شاء اللہ کئی اور کامیابیاں ہمیں دیکھنا باقی ہے! ایک بار پھر آپ کو مبارکباد!! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:40, 17 جنوری 2016 (م ع و)

اعداد

محترم صاحب!

81 جیسے مضامین کے خانہ معلومات میں آپ کو بعض اعداد انگریزی میں نظر آ رہے ہوں گے۔ ان کو، اس ماڈیول میں ترجمہ کر دیں۔ صفر سے لے کر آخر تک۔ تا کہ یہ صفحات میں اردو میں ظاہر ہوں، دیکھیے۔ماڈیول تبدیلی اعداد--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:44, 17 جنوری 2016 (م ع و)

مضیف (اسٹیورڈ) کے لیے رائے دہی میں حصہ لینے کی آپ سے خصوصی گزارش

محترم بھائی!

آپ کو تہ دل سے آداب عرض ہے۔

کچھ وقت پہلے میں نے اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل پرایک ویکیپیڈیا بلاگ لکھا تھا، جس میں اردو ویکیپیڈیا کے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چند نمایاں نکات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران میں آپ میں سے کچھ اصحاب کی قیمتی آراء کو ایک منصوبہ جاتی صفحہ میں جمع بھی کیا تھا، جس کا اختصار اس صفحہ کے ربط کے ساتھ متذکرہ بلاگ میں لکھ بھی چکا ہوں۔ محترم شعیب بھائی نے یہ رائے پیش کی کہ ایک لاکھ کا ہدف پورا کر کے اردو ویکیپیڈیا ایک عالمی معیار کو پہنچی ہے اور اب لازم ہے کہ یہاں سے کوئی منتظم مضیف (اسٹیورڈ ) کے فرائض انجام دے۔ مضیفوں کا دائرہ عمل ایک محدود ویکی سے کہیں زیادہ عالمی سطح پر کئی زبانوں کے ویکی منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ اب تک تمل ویکیپیڈیا کے شنمگھم جنوبی ایشیا کی کسی زبان سے واحدمضیف بنے ہیں جبکہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی، وغیرہ زبانوں سے مضیفوں کا انتخاب ایک عام بات ہے۔ کسی ویکی سے مضیف کا منتخب ہونا اس ویکی کی عمدہ کارگردگی اور فعالیت کا آئینہ دار ہے۔ باہمی صلاح و مشورہ سے ناچیز کے حق میں اردو ویکیپیڈیا کی برسرآوردہ شخصیات جن میں طاہرمحمود صاحب، عبید رضا صاحب، شعیب صاحب،امین اکبر صاحب، عثمان صاحب ہیں، نے مجھے آگے کرنے کا فیصلہ کیا۔

مضیف کے انتخاب کا عمل ابھی جاری ہے۔ مضیف کے طور پر منتخب ہونے کے لیے حسب ذیل شرائط کی تکمیل کرنا ضروری ہے:

  1. کم از کم 30 تائیدی ووٹ (الحمداللہ اب ہم 50 پر پہنچ گئے ہیں)
  2. تائیدی ووٹوں کا منفی ووٹوں سے آگے ہونا (یہ بھی الحمداللہ اب تک برقرار ہے)
  3. تائیدی ووٹوں اور منفی ووٹوں کا باہمی تناست دیکھا جائے تو تائیدی ووٹ کا فیصد دیگر امیدوار وں سے کافی آگے ہو (یہ ابھی غور طلب ہے اور اس میں آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے)۔

ان باتوں کے پیش نظر اردو ویکیپیڈیا کے معاون اور اردو کے چاہنے والے ہونے کی وجہ آپ سے اس رائے دہی میں ووٹ دینے کی خصوصی درخواست ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کچھ گوشوں سے اردو ویکیپیڈیا کو حقیر اور غیر اہم منصوبہ قرار دینے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

براہ مہربانی اپنی قیمتی رائے اس ربط پر دیجیے:

https://meta.wikimedia.org/wiki/Stewards/Elections_2016/Votes/Hindustanilanguage

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:50, 9 فروری 2016 (م ع و)

YesY تکمیلعلی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:38, 10 فروری 2016 (م ع و)

شکریہ!! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:38, 10 فروری 2016 (م ع و)

آپ کی مدد درکار ہے

== Requests for new languages/Wikipedia Khowar ==* @Syedalinaqinaqvi:بھائی آپ کی توجہ، سپورٹ، مدد،سرپرستی اور تائیدی ووٹ یہاں[1] درکار ہے، نوازش ہوگی--رحمت عزیز چترالی 16:09, 27 مارچ 2016 (م ع و)

ایلاء

اس مضمون کو میں ایک ہفتے کے لیے محفوظ کر چکا ہوں۔ اس دوران موجودہ اور ترمیم شدہ متن پر اگر آپ یا کوئی صارف موضوع بحث بنانا چاہے تو وہ یہاں (مضمون کے تبادلہ خیال پر) پر کرسکتا ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:42, 3 اپریل 2016 (م ع و)

آپ کے لیے

اس موجودہ مسلکی تنازعے کے حل سے بہتر پرامن حل نظر نہیں آ رہا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:23, 5 اپریل 2016 (م ع و)

ہیلو

ہیلو، آپ کو اس کے ساتھ میری مدد کر سکتے ہیں، شکریہ: اسلامی تنظیموں کینری جزائر. --88.9.97.179 14:07, 2 مئی 2016 (م ع و)

جنگ جمال

السلام علیکم! جنگ جمال کے صفحے پر غیر ضروری ترامیم کی جا رہی ہیں۔ آپ سے مدد درکار ہے۔ شکریہ! (علی عباس رضوی) Ialiabbas (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:39, 10 مئی 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

Bästa nyskrivna.svg 10،000 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:56, 11 مئی 2016 (م ع و)

بہت شکریہ جو ناچیز کو یاد فرمایا آپ تو وہ کوہ گراں جہاں تک رسائی کے لیے ایک زمانہ درکار ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:27, 11 مئی 2016 (م ع و)

گزارش

آداب!

بہت شکریہ کہ آپ شہدائے کربلا پر مضامین لکھ رہے ہیں۔

تاہم گزارش ہے آپ ویکی ڈاٹا پر ان مضامین کو یا عربی، فارسی یا پھر انگریزی ویکیپیڈیا جوڑیے یا پھر نہ ہونے کی صورت میں ایک ویکی ڈاٹا آئٹم بنائیں۔

اس کے میں اور امام حسین کے بیچ فاصلہ رکھیے کیونکہ اکثر جکہ یہ "میںامام حسین" بن کر کچھ عجیب ہی لگ رہا ہے۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:30, 25 مئی 2016 (م ع و)

جی بہتر۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:32, 5 جون 2016 (م ع و)
عالی جناب، امید کہ احقر کی معمولی گزارشوں کا آپ نے نوٹ لیا ہے۔ اس بارے میں اگر جواب مرحمت فرمائیں تو میں ممنون رہوں گا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:28, 28 مئی 2016 (م ع و)
تاخیر کی معافی مطلوب ہے، پہلی فرصت میں حکم کی تعمیل ہو گی۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:32, 5 جون 2016 (م ع و)

عید مبارک!

Face-smile.svg جناب محترم Syedalinaqinaqvi صاحب، دل کی گہرائیوں سے عید مبارک!    

Eidmubarikbad.jpg

--Animalibrí.gifعثمان خان||تبادلہ خیال 06:17, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/پنجاب ایڈٹ تھان

مکرمی!  سب سے پہلے عید کی مبارک باد۔  اچھی اردو والے بہت کم رہ گئے ہیں۔ اردو ویکی پیڈیا میں تو ان کی آمد آمد ہے۔ آپ محفل میں رہتے ہیں تو گرمی بھی رہتی ہے  اس امید کے ساتھ کہ آپ 
ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ/پنجاب ایڈٹ تھان میں اپنا نام درج کریں گے۔ مجھے یہ بھی دریافت کرنے تھا کہ چنڈی گڑھ میں اگست کے پہلے عشرے میں ہونے والی Wiki Conferance India میں تشریف لا رہے ہیں کہ نہیں۔ علی نقی صاحب آئیےگا۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:33, 8 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

رائے شماری

محترم صاحب!

اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر طویل عرصے سے غیر فعال 2 ماموراداری صارفین کی معزولی کے لیے رائے شماریاں جاری ہیں، آپ یہاں اور یہاں اپنی رائے دہ سکتے ہیں۔ اور یہاں پر ایک نئے ماموراداری کے لیے رائے دیں، شکریہ!میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) {{subst:CURRENTTIME}}، {{subst:CURRENTDAY}} {{subst:CURRENTMONTHNAME}} {{subst:CURRENTYEAR}} (م ع و)

چلے بھی آئیے صاحب

مکرمی! ویکی فونڈیشن انڈیا کے تحت، اگست 7،8،9، 2016 تاریخوں میں، موہالی، پنجاب (ہند) میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقع پر یہ طے کیا گیا ہے کہ پنجابی زبان کے چنیدہ 100 عنوانات کو دیگر ہندوستانی زبانوں میں منتقل کیا جائے۔ یہ ترمیمات جولائی 1 تا 31 کے درمیان کیے جا ئیں گے۔ یہ عنوانات اپنی جگہ پر مکمل نمائندگی نہیں کر رہے۔ یہ الگ بحث ہے۔ شمولیت بھی ناگزیر ہے ہماری توجہ اردو ویکی کی جانب ہے اور سر دست ہندوستانی سطح پر اردو ویکی کو برقرار رکھنا نہایت ضروری۔ اس التماس کے ساتھ کہ آپ اپنا نام ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ/صارفین میں درج فرمائیں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:11, 21 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

حضور ویزا اور ٹکٹ کے حصول کا طریقہ کار بتا دیں میں حاضر ہو جاؤں گا۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:37, 21 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی

محترم سید علی نقی نقوی صاحب ویکیپیڈیا:دیوان عام/متفرقات میں راقم کا قطعہ ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی آپ کی توجہ کا منتظر ہے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:12, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ کی آخری تاریخ ۶ اگست کر دی گئی ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:59, 31 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

تائید کی درخواست

محترمی و مکرمی! آداب و تسلمات!! بھارتی اہم یونیورسٹییوں کے اردو شعبہ جات اور اردو ویکی پیڈیا کے الحاق کے تعلق سے چنئی (مدراس)، حیدرآباد (ہند)، علی گڑھ، لکنھو اور دہلی میں منعقد کیے جانے والے ورک شاپس کے انعقاد کے لیے لیےیہاں تائید کر کے شکریہ کا موقع عنایت کریں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:30, 18 اگست 2016 (م ع و)

آپ کو معاونت درکار ہے؟

آنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)

اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے

محترم دوست احباب،

آداب و تسلیم!

آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر Com.icon.png ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے )۔ کھاتہ کھولنے کے بعد Notebook blue.png اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کی بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:

# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~

ویکی ہاؤ کیا ہے؟

یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔

اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
  1. اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
  2. انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔# بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
  3. گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟

ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔

کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟

جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com

کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟

افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟

بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔

اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟

ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)

اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی

اطلاع:_ اردو ویکیپیڈیا میں sandbox کے لیے عرصہ سے اردو متبادل ریتخانہ استعمال کیا جاتا رہاہے، یہ لفظ اردو میں معروف بھی نہیں اور انگریزی لفظ کا ہو بہو اور بھونڈا ترجمہ ہے۔ چنانچہ اس لفظ کو تبدیل کرکے تختہ مشق کر دیا گیا ہے۔ آنجناب سے گزارش ہے کہ یہاں کلک کرکے اپنے تختہ مشق کا نام ریتخانے سے منتقل کرکے تختہ مشق کر لیں۔ امید ہے یہ تبدیلی پسند آئے گی۔

بیک وقت پانچ زبانوں کی ویکی ورک شاپ کیرل میں

مکرمی تسلمات! راقم نے اپنی جامعہ میں ایک پروگرام پانچ زبانوں(اردو، ہندی، سنسکرت، ملیالم اور انگریزی) کی ویکی تعلیم پرایک مختصر پروگرام کا سوچا ہے۔ آ پ سے التماس ہے کہ اس پروگرام کو آپ کی قیمتی تائید سے نوازیں۔ پروگرام کی تفصیلات[2] ملیں گی۔ خیال رکھیں کہ 11 اکتوبر سے پہلے ہی تجویز meta پر پیش کرنی ہوگی۔ یعنی9 دن ہی ہمارے پاس رہ گئے ہیں۔ اطلاعاً یہ بھی عرض ہے کہ سنسکرت اور ہندی کمیونٹیوں میں تائید آنی شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو تائید یہاں[3] کرنی ہوگی۔ آپ کی تائید زبانوں کی ترقی کے حق میں ہو گی۔ اجازت لیتے ہوئے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:57, 2 اکتوبر 2016 (م ع و)

شکریہ

ذات ربوبیت نے مجھ پر کرم فرمایا ہے اور نئی زندگی عطا فرمائی ہے۔ میں تمام احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں فرمائیں اور بیماری میں قدمے، درمے، سخنے میری مدد فرمائی شکر ہے پروردگار کا کہ اب میں مکمل صحت یاب ہوں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:53, 26 اکتوبر 2016 (م ع و)

واقعہ کربلا کے اعداد و شمار

علی نقی صاحب، کیا واقعہ کربلا کے اعداد و شمار میں کافی سرخ روابط ہیں۔ کیا اہم شخصیات، قبیلوں اور دیگر سرخ روابط کے صفحات بن سکتے ہیں، چاہے مختصر ہی کیوں نا ہوں۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:36, 26 مارچ 2017 (م ع و)

ستارہ برائے منتخب مضمون

Special Gold Barnstar.png ستارہ برائے منتخب مضمون
اربعین کو منتخب مضمون بنانے میں آپکی مرکزی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ برائے منتخب مضمون پیش کیا جاتا ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:06, 26 مارچ 2017 (م ع و)

ستارہ برائے منتخب مضمون

Special Gold Barnstar.png ستارہ برائے منتخب مضمون
واقعہ کربلا کے اعداد و شمار کو منتخب مضمون بنانے میں آپکی مرکزی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ برائے منتخب مضمون پیش کیا جاتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:56, 2 اپریل 2017 (م ع و)

سانچہ:شیعیت میں محترم شخصیات

اس سانچے کو مکمل کیجئے اس میں کچھ نام ہیں جن کا ہونا لازمی ہے شکریہ! Animalibrí.gif حماد بخاری تبادلہ خیال 03:42, 3 اپریل 2017 (م ع و)

 تکمیل--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:40, 4 اپریل 2017 (م ع و)

کھوار ویکیپیڈیا کے تکنیکی کام میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے

محترم جناب، السلام علیکم، آپ اردو ویکیپیڈیا پر بہت ہی اچھا اور معیاری کام کر رہے ہیں اللہ آپ کو اجر عطا فرمائے کہ آپ اردو زبان کے ویکیپیڈیا کو ایک عالمی انسائکلوپیڈیا بنانے کی جدوجہد میں شریک ہیں۔

   جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ شمالی علاقہ جات، سوات، ضلع چترال، ہندوستان، افغانستان اور سنکیانگ چین میں بولی جانے والی زبان کھوار میں راقم الحروف نے ویکیپیڈیا تخلیق کیا ہے اور تمام ترجمے کا کام مکمل ہوچکا ہے لیکن کھوار ویکیپیڈیا کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہے جیسے ماڈیول، سانچہ جات، ابواب اور دیگر مشکل اور ٹیکنیکل کام کو آگے بڑہانے میں کھوار ویکیپیڈیا کو آپ کی مدد کی ضرروت ہے مجھے معلوم ہے کہ آپ کھوار زبان میں مضموں نہیں لکھ سکتے لیکن ماڈیول، سانچہ جات، ابواب زمرہ جات اور انٹرویکی لنکس بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں، تاکہ جب کھوار زبان کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں آپ کی کھوار کے لیے تکنیکی کام اور خدمات کو بھی شامل کیا جاسکے، آپ کھوار ویکیپیڈیا کا صفحہ اول یہاں[wikimedia.org/wiki/Wp/khw/%D8% A2%D9%88%DB%8C%D9%84%D9%88_% D8%B5%D9%81%D8%AD%DB%81] پر دیکھ سکتے ہیں امید ہے کہ آپ اردو ویکیپڈیا کی طرح روزانہ کھوار ویکیپڈیا میں بھی اپنی خدمات سے اہل کھوار کو بھی مستفید کرکے شکریہ کا موقع دیں گے،ہمیں کھوار ویکیپیڈیا کے لیے آپ کی مندرجہ زیل تکنیکی کام میں مدد کی ضرورت ہے:-
   ؔ۱۔ ماڈیول بنانا
   ۲۔ سانچے بنانا
   ۳۔ مضامین میں انٹرویکی لنکس کا اندراج
   ۴۔ ابواب بنانا
   ۵۔ انفوباکس بنانا
   ۶۔ ناوباکس بنانا
   ۷۔ سانچہ جات اور ماڈیول سے اغلاط کی درستی
   ۸۔ مزیددیگر انتظامی کام وغیرہ
   آپ کا بہت بہت شکریہ  --Rachitrali  03:38, 25 مئی 2017 (م ع و)

Untitled

جزاک اللہ نقوی بھائی۔ آپ لازمی اس کو شیر کریں۔ بہت ہی بڑی ریسرچ سامنے آئی ہے۔ بائبل کے علما کو مصیبت پڑ گئی ہے اس ریسرچ کا جواب دینے میں۔ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی والوں نے سیمینار میں بلایا ہے اس پر بات کرنے کے لیے۔— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ از ‏Rashid37009 (تبادلۂ خیالشراکتیں)

کاغذی کرنسی

سید علی نقی نقوی صاحب سلام
کاغذی کرنسی کے مضمون میں دلچسپی لینے اور اسے بہتر بنانے پر میں آپ کا بے حد مشکور ہوں۔ لیکن full stop کو انگریزی سے اردو میں تبدیل کرنے پر انگریزی متن بگڑ جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اصل متن یہ تھا۔
The parasite takes without giving. It makes an unequal exchange....He does not barter; he exchanges money.

لیکن 12 جون 2017ء میں آپ نے اس مضمون میں جو تبدیلیاں کی ہیں ان کے بعد یہ عبارت اب یوں نظر آ رہی ہے۔

He does not barter; he exchanges money.The parasite takes without giving. It makes an unequal exchange

ایسی ہی غلطیاں کئی اور جگہوں پر بھی انگریزی متن میں نظر آ رہی ہیں۔ براہ مہربانی انہیں درست فرما دیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ
شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:58, 21 جون 2017 (م ع و)

@شہاب: صاحب وعلیکم السلام نہایت معذرت ہے یہ غلطی سے ہو گیا تھا۔ جلد ٹھیک کر دوں گا۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:36, 22 جون 2017 (م ع و)

سید علی نقی نقوی صاحب سلام

میں نے کوشش کی ہے کہ یہ سب درست کر دوں۔ بس چیک کرنا باقی ہے۔ ازراہ کرم آپ بھی اس پر نظر ڈال لیں۔ شکریہ
شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:15, 23 جون 2017 (م ع و)

رائے شماری برائے معزولی غیر متحرک منتظمین

محترم Syedalinaqinaqvi! آپ کی خیریت کے لیے اردو ویکیپیڈیا انتظامیہ دعاگو ہے، ہم سب سمجھ سکتے ہیں، کہ ہر کام کچھ اصول و ضوابط کا متقاضی ہوتا ہے، جس سے بغیر رکے جملہ امور بروقت و باآسانی پرامن طریقے سے چلتے رہتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر منتظمین کی معزولی کی طے شدہ معیاد کے مطابق اس وقت 4 قابل منتظمین اردو ویکیپیڈیا سے بغیر وجہ بتائے غائب ہیں۔ جس کے لیے ان کو اس دوران میں متوجہ کیا جاتا رہا ہے، لیکن وہ فعال نہیں ہوئے۔ کیوں کہ یہ حساس انتظامی نوعیت کا معاملہ ہے۔ لہذا ہمیں طریقہ کار کے تحت ان کو معزول کرنے کے لیے آپ جیسے متحرک صارف کی تائید کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ اپنے قیمتی وقت میں سے اس اہم کام کے لیے 2 منٹ نکالیں گے۔

  1. صارف فہد کہیر کے لیے یہاں جائیں
  2. صارف کاشف عقیل کے لیے یہاں جائیں
  3. صارف سید سلمان رضوی کے لیے یہاں جائیں
  4. صارف احمد نثار کے لیے یہاں جائیں

MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:05, 3 جولا‎ئی 2017 (م ع و)|اردو ویکیپیڈیا انتظامیہ

اردو ویکی اقتباسات

محترم Syedalinaqinaqvi آپ جانتے ہی ہوں گے کہ، اردو ویکیپیڈیا کے کچھ ذیلی منصوبے بھی ہیں، جیسے ویکی لغت، ویکی کتب اور وکی اقتباسات وغیرہ، ان تینوں پر اس وقت کوئی منتظم موجود نہیں، اس سے پہلے عرفان ارشد، منصور صاحب اور میں عارضی کچھ ماہ کے لیے وکی اقتباسات پر منتظم رہے، جس دوران میں صفحات میں اضافہ بھی ہوا اور کچھ آلات، زمرہ بندی، سانچے وغیرہ بنائے گئے، اب ضرورت ہے کہ ان منصوبوں پر مستقل منتظم ہوں، جس سے ہم ان منصوبوں کو بہتر طریقے سے پیش کر سکیں اور جو کچھ محنت کی جا چکی ہے، وہ ضائع ہونے سے بچ جائے، آغاز میں اردو وکی اقتباسات سے کر رہے ہیں۔ اس کے لیے زیادہ ووٹوں کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کام کے لیے وقت نکالیں گے۔ رائے شماری کے لیے یہاں جائیں۔ اردو وکی اقتباسات پر رائے شماری برائے مستقل منتظم

MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:11, 8 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

تبادلۂ خیال:ارتخششتا اول پر رائے درکار

تبادلۂ خیال:ارتخششتا اول پر رائے درکار ہے۔MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:34, 29 جولا‎ئی 2017 (م ع و)

اناجیل اربعہ

تبادلۂ خیال:اناجیل اربعہ پر ضم کے حوالے سے آپ کی رائے درکار ہے۔-- بخاری سعید تبادلہ خیال 11:46, 1 ستمبر 2017 (م ع و)

رائے درکار

رائے شماری برائے انٹرنیٹ آرکائیو روبہ پر آپ کی رائے درکار ہے۔-- بخاری سعید تبادلہ خیال 17:25, 23 ستمبر 2017 (م ع و)

غیر محترک منتظمین کی معطلی

محترم صاحب!

رائے شماری برائے معزولی محمد وہاب اور محبوب عالم پر آپ کی رائے درکار ہے، شکریہ!MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:04, 5 نومبر 2017 (م ع و)

ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ

محترم صاحب!

گزشتہ سالوں کی طرح، اس سال بھی، ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو یکم نومبر سے شروع ہو چکا ہے، اب ہمارے پاس صرف تین ہفتے باقی ہیں۔ ابھی تک کسی صارف نے کوئی مضمون اس منصوبے میں شامل نہیں کیا۔ آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ آپ کم از کم ایک نیا مضمون ایشیائی موضوعات (ایشیا کی شخصیت، شہر، تنظیم، کتاب، فلم وغیرہ) میں کسی موضوع پر لکھیں، جو کم از کم 300 الفاظ اور 3 ہزار بائٹ پر مشتمل ہو۔ اور طریقہ کار کے تحت منصوبے میں شامل کریں۔ مزید معلومات ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ پر ملاحظہ فرمائیں!

القاب، خطاب اور دعائیہ جملوں کے مسائل

محترم صاحب!

القاب، خطاب اور دعائیہ جملوں کے مسائل پر اپنی قیمتی رائے پیش کیجیے۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 14:53, 14 نومبر 2017 (م ع و)

رائے درکار

چارلس ولیم فورمن پر اپنی رائے دیجیے۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 04:38, 16 دسمبر 2017 (م ع و)

چارلی کی سالگرہ کی مجوزہ حذف شدگی

Ambox warning yellow.svg

مضمون چارلی کی سالگرہ کو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، ذیل میں اس کی وجہ درج ہے:

غیر ترجمہ شدہ

اگر آپ اس مضمون کو حذف ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو مضمون میں موجود خامیوں اور غیر معیاری اسلوب کو حذف کریں اور ویکیپیڈیا کے معیاری اسلوب و انداز کو سامنے رکھ کر مضمون میں اصلاح کریں، ان اصلاحات کے بعد اگر حذف شدگی کی وجہ باقی نہ رہے نیز مضمون کو معیاری اسلوب میں تحریر کر دیا گیا ہو تو آپ نامزد کنندہ صارف یا کسی منتظم سے درخواست کرکے اس نامزدگی کو ختم کرسکتے ہیں۔ بصورت دیگر مذکورہ مضمون کو ہفتہ 20 جنوری، 2018ء کے بعد منتظمین کی جانب سے حذف کر دیا جائے گا۔

اطلاع:اس بات کا خیال رہے کہ مضمون میں موجود {{مجوزہ حذف شدگی/پیغام}} کو ہٹانے سے مجوزہ حذف شدگی کی کارروائی تو رک سکتی ہے، لیکن حذف شدگی کی دیگر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نیز اگر یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق نظر آئے تو بغیر کسی پیشگی اطلاع اور گفتگو کے مضمون کو حذف کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگر مضامین برائے حذف پر گفتگو کے نتیجے میں مضمون کی حذف شدگی پر اتفاق ہو جائے تو بہرصورت مضمون کو حذف کر دیا جائے گا۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 10:01, 5 جنوری 2018 (م ع و)

کیا ہوا انتظار نہیں ہوتا عبید بھائی نے دی ہوئی تاریخ سے پہلے ہی حذف کر دیا۔ لگتا ہے اب اس ویکیپیڈیا کو خیر آباد کہنے کا وقت آگیا ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:53, 7 جنوری 2018 (م ع و)
محترم مجھے علم نہیں تھا کہ یہ آپ کا ہے اس پر نظر پڑی (سراسر مواد انگریزی تھا) تو ویکیپیڈیا:پلک کے ذریعے صفحہ ساز کو پیغام بھیج دیا تھا۔ اور حذف کرنے سے میرا کوئی تعلق نہیں (تب ہی فوری کی بجائے مـجوزہ حذف کے لیے نامزد کیا تاکہ صارف مضمون کا ترجمہ کرلے)۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 10:19, 7 جنوری 2018 (م ع و)
پورا مضمون انگریزی ویکی سے کاپی پیسٹ کر دیا گیا تھا اور اس کو ایک دو دن نہیں، 2، 3 سال گزر چکے تھے، مزید کتنا وقت درکار ہے آپ کو! ایسا مضمون اگر کوئی جلد ترجمہ نہ کرے تو بغیر کچھ پوچھے حذف کرنے کا اختیار ہوتا ہے، آپ اس کو دوبارہ جس وقت چائیں لکھ سکتے ہیں۔ میری نظر میں سانچہ لگانے کے بعد آیا اور آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا نہ ہی آپ ان دنوں متحرک تھے۔ ہفتوں بعد آتے ہیں اور اور سنا کر چلے جاتے ہیں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:09, 7 جنوری 2018 (م ع و)

ویکی بان

یہاں پر آپ کی رائے درکار ہے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:05, 10 جنوری 2018 (م ع و)

ویکی لغت

اُردو ویکیپیڈیا کے تمام صارفین سے گزارش ہے کہ وہ کوئی بھی مضمون تحریر کرنے کے بعد اُس میں آنے والے مشکل الفاظ کی معانی ویکی لُغت پر ضرور دے دیا کریں۔ تاکہ ویکی لغت کا منصوبہ بھی پیش رفت کرتا رہے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:48, 11 جنوری 2018 (م ع و)

ویکی لغت پر رائے شماری

محترم Syedalinaqinaqvi آپ جانتے ہی ہوں گے کہ، اردو ویکیپیڈیا کا ایک ذیلی منصوبہ ویکی لغت بھی ہے۔ جس پر کوئی مامور اداری نہیں ہے اب ضرورت ہے کہ ویکی لغت پر مامور اداری ہو، اس کے لیے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ آپ اس کام کے لیے وقت نکالیں گے۔ رائے شماری کے لیے یہاں جائیں۔

ویکیپیڈیا کے منصوبے

دعوت برائے ویکی منصوبہ ہندومت

ویکی منصوبہ ہندومت میں خوش آمدید
Om symbol.svg

ویکی منصوبہ ہندومت — ہندومت کے متعلق مضامین کو مل کر بہتر بنانے کی ایک کاوش

تبادلہ خیال ہندومت — ہندومت متعلقہ مضامین کے مسائل کے بارے میں ایک صفحہِ گفتگو

تختہ اطلاعات — ہندومت-متعلقہ اعلانات

ہندو ویکیپیڈیا صارفین — صارفین جو درحقیقت  ہندو ہیں

باب — ہندومت متعلقہ مضامین، تصاویر اور زمرہ جات کا ایک مفید باب

گروہان — ہندو فرقوں کا ایک ذیلی منصوبہ

دعوت برائے ویکی منصوبہ یہودیت

آپ کو ویکی منصوبہ یہودت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے

ویکی منصوبہ یہودیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہودیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے اور یہودیت سے متعلق موضوعات پر نئے مضامین لکھے جائیں۔

Star of David.svg

دعوت برائے ویکی منصوبہ مسیحیت

آپ کو ویکی منصوبہ مسیحیت میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے

ویکی منصوبہ مسیحیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ مسیحیت سے متعلق ویکیپیڈیا پر مضامین کو بہتر اور وسیع کیا جائے۔ اِس منصوبے کے تحت متعدد مسیحی فرقوں پر مضامین کی معتدبہ تعداد موجود ہے اس لیے اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ ہم مسیحیت کی کسی مخصوص روایت یا فرقے کی مذمت نہیں کرتے، اور کوشش کرتے ہیں کہ مضامین میں تمام مسیحی روایات کی منصفانہ، درست اور مناسب نمائندگی ہو۔۔

Christian cross.svg

بخاری سعید (گفتگو!)

رائے درکار

محترم Syedalinaqinaqvi صاحب!

آداب

آپ کی یہاں پر رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)

رائے شماری برائے توسیع عناصر مضمون

محترم Syedalinaqinaqvi صاحب!

آداب،

توسیع عناصر مضمون کے لیے آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — :) یہ صارف منتظم ہے—محمد شعیب— 

ویکی ماخذ

محترم Syedalinaqinaqvi صاحب!

آداب!


ویکی ماخذ (ویکی سورس) ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایک آن لائن برقی دار الکتب ہے جو آزاد مصادر و مراجع کے متون پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود تمام اقسام کے آزاد متون یکجا کیے جائیں خواہ وہ کسی شکل میں دستیاب ہوں۔

اسی منصوبے کو اردو زبان میں شروع کرنے کی میٹا پر درخواست دی گئی ہے، امید ہے کہ آپ ویکی ماخذ کے لیے مثبت آرا سے نوازیں گے۔— بخاری سعید (گفتگو!)

رائے درکار

آداب!

آپ کی یہاں رائے درکار ہے۔ — بخاری سعید (گفتگو!)

ٹائیگر ترمیمی دوڑ میں خوش آمدید

Ghostscript Tiger.svg
جناب Syedalinaqinaqvi کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور گوگل نے سینٹر برائے انٹرنیٹ و سوسائٹی (سی آئی ایس) اور ویکیپیڈیا انڈیا چیپٹر (ڈبلیو ایم آئی این) کے تعاون سے ایک تحریری مسابقہ کا انتظام کیا ہے تاکہ کچھ متعین موضوعات پر معیاری مواد فراہم کرنے اور تحریر کرنے میں بھارتی زبانوں کی برادریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

  • ترمیمی دوڑ کے اصول و ضوابط یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ ویکیپیڈیا پر نئے ہیں تو ذیل میں کچھ صفحات ہیں جن سے آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں:

  • اگر آپ اس تحریری مسابقے میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس ترمیمی دوڑ میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین ٹائیگر ترمیمی دوڑ (تبادلۂ خیال!)


نیز آپ دوسری بھارتی زبانوں کی ترمیمی دوڑوں میں بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں:

مراٹھیتملکنڑبنگالیتیلگوگر مکھی پنجابیانگریزیاڑیہملیالمگجراتیہندی

ٹائیگر ترمیمی دوڑ میں خوش آمدید

Ghostscript Tiger.svg
جناب Syedalinaqinaqvi کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور گوگل نے سینٹر برائے انٹرنیٹ و سوسائٹی (سی آئی ایس) اور ویکیپیڈیا انڈیا چیپٹر (ڈبلیو ایم آئی این) کے تعاون سے ایک تحریری مسابقہ کا انتظام کیا ہے تاکہ کچھ متعین موضوعات پر معیاری مواد فراہم کرنے اور تحریر کرنے میں بھارتی زبانوں کی برادریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

  • ترمیمی دوڑ کے اصول و ضوابط یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ ویکیپیڈیا پر نئے ہیں تو ذیل میں کچھ صفحات ہیں جن سے آپ مدد حاصل کر سکتے ہیں:

  • اگر آپ اس تحریری مسابقے میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس ترمیمی دوڑ میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین ٹائیگر ترمیمی دوڑ (تبادلۂ خیال!)


نیز آپ دوسری بھارتی زبانوں کی ترمیمی دوڑوں میں بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں:

مراٹھیتملکنڑبنگالیتیلگوگر مکھی پنجابیانگریزیاڑیہملیالمگجراتیہندی

منصوبہ امن کے پیامبر میں حصہ لیں

Dove peace.svg
جناب Syedalinaqinaqvi کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

امن کے پیامبر اردو اور عبرانی ویکیپیڈیا کے درمیان باہمی تعاون ہے۔ منصوبے کا آغاز 20 جون سے ہے اور اختتام 20 اگست کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • اگر آپ اس باہمی تعاون میں حصہ لے رہے ہیں تو اپنے نئے تحریر کردہ مضامین یہاں شامل کریں۔

امید ہے کہ آپ اس باہمی تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ امن کے پیامبر (تبادلۂ خیال!)

اعزاز آپ کے لیے!

Barnstar of Reversion Hires.png اعزاز برائے ضد تخریب کاری
اس پیج پر ایک نظر کریں:

https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86_%D9%85%DB%8C%DA%BA_%D8%B4%DB%8C%D8%B9%DB%8C%D8%AA Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:01، 21 جون 2018ء (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے!

Halfstar Hires.png اعزاز برائے انصاف
"پاکستان میں شیعیت" کے موضوع پر وکی پیڈیا پر لکھے گئے صفحے کا خیال رکھیں- اس میں تحریف ممکن ہے- Dr. Hamza Ebrahim (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:04، 21 جون 2018ء (م ع و)

ویکیپیڈیا:منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء

جناب Syedalinaqinaqvi کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

'ایشیائی فلمی شخصیات اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 اکتوبر، 2018ء سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

اس منصوبے کا اہم مقصد ایشیاء کی فلمی شخصیات کو اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروانا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر کئی اہم ایشیائی اداکاروں، فلم پروڈیوسروں اور فلم ہدایتکاروں کے صفحہ/مضامین نہیں ہیں۔ اس منصوبہ کے ذریعے ہم ان سب اشخاص کا اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروا سکتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

حسیب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:04، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)

اسرائیل پاکستان تعلقات

محترم Syedalinaqinaqvi صاحب!

آداب، یہاں اپنی رائے دیجیے۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:21، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)

رائے درکار

یہاں پر رائے دیں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:53، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)

ویکیپیڈیا: منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء

محترم صاحب!

جناب Syedalinaqinaqvi کی خدمت میں آداب عرض ہے۔

'ایشیائی فلمی شخصیات اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز 1 اکتوبر، 2018ء سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

اس منصوبے کا اہم مقصد ایشیاء کی فلمی شخصیات کو اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروانا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر کئی اہم ایشیائی اداکاروں، فلم پروڈیوسروں اور فلم ہدایتکاروں کے صفحہ/مضامین نہیں ہیں۔ اس منصوبہ کے ذریعے ہم ان سب اشخاص کا اردو ویکیپیڈیا کے قارئین سے متعارف کروا سکتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء کل سے شروع

جناب Syedalinaqinaqvi کی خدمت میں آداب عرض ہے۔


ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایشیائی فلمی شخصیات کے متعلق مضامین تخلیق کرنے اور پرانے مضامین میں توسیع کرنی ہے۔ منصوبے کا آغاز کل سے ہے اور اختتام 1 نومبر کو ہوگا۔ آپ سے منصوبے میں شرکت کی درخواست ہے۔

  • آپ باہمی تعاون کے اصول و ضوابط یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  • آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 1 نومبر 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

یہاں پر ایک فہرست فراہم کی گئی ہے جس میں غیر موجود اہم مضامین کا ذکر ہے۔

امید ہے کہ آپ اس تعاون میں شامل ہو کر اردو زبان کی خدمت فرمائیں گے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو بلا جھجھک یہاں رابطہ کریں۔ ممنون — ناظمین منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات (تبادلۂ خیال!)

Khowar Wikipedia

کھوار ویکیپیڈیا

محترم کیا آپ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر کھوار زبان کے ویکیپیڈیا کو نارمل حالت میں لانے کے لیے ہماری مدد کرسکتے ہیں،زمرہ جات، سانچہ جات ، ماڈیول اور دیگر تکینیکی کام کے سلسلے میں آپ کی مدد کی یہان https://incubator.wikimedia.org/wiki/Wp/khw ضرورت ہے امید ہے کہ آپ ہمارے ساتھ بطور ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر شامل ہونگے --Rachitrali 06:49، 4 اکتوبر 2018ء (م ع و)

رائے درکار

ویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/حسیب احمد پر آپکی رائے درکار ہے۔ اگر آپ یہ پیغام دوبارہ دیکھ رہے ہیں تو اس کے لیے میں معذرت چاہتا ہوں۔ MediaWiki message delivery (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:44، 15 اکتوبر 2018ء (م ع و)

15،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

Bästa nyskrivna.svg 15،000 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 15،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

بخاری سعید تبادلہ خیال 16:10، 21 اکتوبر 2018ء (م ع و)
بہت مشکور ہوں آپ کا۔ ویسے کافی پرانی بات ہے اچانک کیسے خیال آگیا۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:00، 21 اکتوبر 2018ء (م ع و)
ترامیم ابھی دیکھیں :)— بخاری سعید تبادلہ خیال 17:54، 21 اکتوبر 2018ء (م ع و)

منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء

محترم صاحب!

آپ وپ:منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء میں شریک ہیں۔ اگر آپ نے 1 اکتوبر، 2018ء تا اب تک کوئی مضمون تخلیق کیا یا پھر کسی پرانے مضمون میں توسیع کی تو برائے مہربانی اسے شامل کردیں۔ شامل کرنے کا طریقہ:

  • نئے مضمون شامل کرنے کے لیے:


زمرہ:منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء کے موقع پر تحریر شدہ مضامین زمرہ لگادیں۔

  • کسی مضمون کی توسیع شامل کرنے کے لیے:


زمرہ:توسیع شدہ مضامین بسلسلہ منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء زمرہ لگادیں۔
حسیب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:05، 27 اکتوبر 2018ء (م ع و)

ملت جعفریہ

عالی جناب، آداب!

کسی صارف نے ملت جعفریہ کے عنوان سے ایک سطری مضمون لکھا تھا۔ سیاق و سباق کے مد نظر ایک رجوع مکرر فقہ جعفری کی طرف کر دیا گیا ہے۔ میرا گمان ہے کہ ملت جعفریہ کا عنوان ایک سرے سے ہی غلط ہے اور اسے حذف کیا جانا چاہیے۔ تاہم اس بارے میں میری رائے غلط بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے مناسب جانا کہ آپ جیسے صاحب علم سے اس تعلق سے سوال کرلوں۔ براہ کرم رہنمائی فرمایئے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:51، 1 نومبر 2018ء (م ع و)

جناب محترم سلامت رہیں اور آباد و شاد۔ اس مضمون نگار کے تصور کے مطابق آپ کا رجوع مکرر کرنا صحیح ہے مگر ملت مسلمہ اور فقہ اسلام مختلف چیز ہیں اور فقہ جعفریہ اور ملت جعفریہ اردو میں تو مختلف ہیں پہلا مذہب کی فقہ کا عنوان ہے اور دوسرا اس مذہب کے پیروکاروں کی اجتماعی حالت کا عنوان ہے۔مگر عربی میں امت دونوں پر جداگانہ اطلاق کیا جا سکتا ہے۔مجھ ناچیز پر آپ کے حسن گمان پر شرمندہ ہوں--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:06، 2 نومبر 2018ء (م ع و)
عالی جناب، مناسب رہنمائی کے لیے میں آپ کا مشکور ہوں۔ چنانچہ حسب ارشاد میں رجوع مکرر کو برقرار رکھ رہا ہوں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:52، 2 نومبر 2018ء (م ع و)

ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ

محترم عاشق علی صاحب!

گزشتہ سالوں کی طرح، اس سال بھی، ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو یکم نومبر سے شروع ہو چکا ہے، اب ہمارے پاس 30 دن ہیں۔ آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ آپ کم از کم ایک نیا مضمون ایشیائی موضوعات (ایشیا کی شخصیت، شہر، تنظیم، کتاب، فلم وغیرہ) میں کسی موضوع پر لکھیں (آپ کا جس ملک سے تعلق ہوں، اس سے متعلق موضوع پر نہ ہو)، جو کم از کم 300 الفاظ اور 3 ہزار بائٹ پر مشتمل ہو۔ طریقہ کار کے تحت منصوبے میں شامل کریں۔ مزید معلومات ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ پر ملاحظہ فرمائیں!— بخاری سعید تبادلہ خیال 02:55، 3 نومبر 2018ء (م ع و)

شاتم رسول

محترم سید علی نقی نقوی صاحب!

شاتم رسول میں بد بخت بد قسمت جیسے الفاظ لکھنا کیا ویکی اصول ہیں؟— بخاری سعید تبادلہ خیال 14:21، 10 نومبر 2018ء (م ع و)

حضور یہ دونوں الفاظ ادبی لحاظ سے ٹھیک ہیں اور ویکی اصول سے ہمآہنگ ہیں۔ اب آپ نے ہٹا ہی دیے ہیں تو ٹھیک ہے--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:12، 10 نومبر 2018ء (م ع و)

شاتم رسول کی مجوزہ حذف شدگی

Ambox warning yellow.svg

مضمون شاتم رسول کو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، ذیل میں اس کی وجہ درج ہے:

غیر ویکی انداز

اگر آپ اس مضمون کو حذف ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو مضمون میں موجود خامیوں اور غیر معیاری اسلوب کو حذف کریں اور ویکیپیڈیا کے معیاری اسلوب و انداز کو سامنے رکھ کر مضمون میں اصلاح کریں، ان اصلاحات کے بعد اگر حذف شدگی کی وجہ باقی نہ رہے نیز مضمون کو معیاری اسلوب میں تحریر کر دیا گیا ہو تو آپ نامزد کنندہ صارف یا کسی منتظم سے درخواست کرکے اس نامزدگی کو ختم کرسکتے ہیں۔ بصورت دیگر مذکورہ مضمون کو اتوار 25 نومبر، 2018ء کے بعد منتظمین کی جانب سے حذف کردیا جائے گا۔

اطلاع:اس بات کا خیال رہے کہ مضمون میں موجود {{مجوزہ حذف شدگی/پیغام}} کو ہٹانے سے مجوزہ حذف شدگی کی کارروائی تو رک سکتی ہے، لیکن حذف شدگی کی دیگر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نیز اگر یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق نظر آئے تو بغیر کسی پیشگی اطلاع اور گفتگو کے مضمون کو حذف کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگر مضامین برائے حذف پر گفتگو کے نتیجے میں مضمون کی حذف شدگی پر اتفاق ہو جائے تو بہرصورت مضمون کو حذف کر دیا جائے گا۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 14:23، 10 نومبر 2018ء (م ع و)

میں نے سانچہ تو ہٹا دیا ہے لیکن براہ مہربانی مضمون کی درستی کر دیں آپ نے یہودیت پر تنقید کی اور اس کی ویکیپیڈیا پر جگہ نہیں یہ بلاگ نہیں ہے۔ پیشگی شکریہ— بخاری سعید تبادلہ خیال 14:30، 10 نومبر 2018ء (م ع و)
جناب والا سانچہ بنتا ہی نہ تھا بہرحال ہٹانے کا بہت بہت شکریہ دگر آنکہ یہ دو الفاظ (بدقسمت بدبخت) عرف عامیانہ میں اور معنی رکھتے ہیں مگر اردو زبان میں ان کا معنی بد نصیب ہے ویکی میں تلاش کیجئے آپ کو بہت جگہ پر ان کا صحیح استعمال نظر آئے گا۔ میں نے اس مضمون میں یہودیوں کی چالاکی کی تمثیل پیش کی ہے اور آزادی اظہار کے بےچارگی پر تنقید کی ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:18، 10 نومبر 2018ء (م ع و)
جناب ہر یہودی ایک جیسا نہیں آپ نے سنی سنائی باتیں لکھی ہیں، کبھی یہود سے ذاتی طور پر ملے ہیں؟ انداز غیر جانبدارانہ اور غیر جذباتی ہونا ضروری ہے۔ حوالہ جات بھی نہیں اور سارا ایک پراپیگنڈا انداز ہے. ساتھ تاریخی طور پر غلط ہے۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 03:34، 11 نومبر 2018ء (م ع و)
ہم بھی یہی کہتے ہیں ہر یہودی ایک جیسا نہیں ایک سے بڑھ کر ایک ہوتے ہیں، ہمارا قرآن ہمیں بار بار بتاتا ہے کہ یہودی کیسے تھے، کیسے ہیں اور کیسے رہیں گے نیز آخری وقتوں میں کیسے ہوں گے۔ فرصت ملتے ہی حوالوں کے ساتھ ان کے جملہ امورکو عرض کروں گا اور اس مضمون میں بھی شامل کر دوں گا آپ بے فکر رہیں ہم کوئی بے تکی بات نہیں کرتے اور تاریخ تو صاف سب کچھ بتاتی ہے جو ہرگز غلط نہیں بتاتی۔ ہمیں پروپیگنڈا کی کوئی ضرورت نہیں سچائیاں ہی کافی ہیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:31، 11 نومبر 2018ء (م ع و)
چاہے ان باتوں کے حوالے بھی دیدیں، یہ سب منافرت ہے، ایک مذہب پر تنقید ہے سام دشمنی ہے۔ سراسر پراپیگنڈا ہے۔ آپ مجھ سے ویکی پر پرانے ہیں۔ لگتا ہے کبھی پنج ویکی اصول نہیں پڑھے۔ نامزد کر دیا ہے تنقید میں رائے دے سکتے ہیں ورنہ اصول نمبر دو کے تحت اسے ایک منٹ بھی نہیں رکھنا چاہیے۔ شکریہ!— بخاری سعید تبادلہ خیال 15:22، 11 نومبر 2018ء (م ع و)

گنتی کی مجوزہ حذف شدگی

Ambox warning yellow.svg

مضمون گنتی کو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، ذیل میں اس کی وجہ درج ہے:

انگریزی متن

اگر آپ اس مضمون کو حذف ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو مضمون میں موجود خامیوں اور غیر معیاری اسلوب کو حذف کریں اور ویکیپیڈیا کے معیاری اسلوب و انداز کو سامنے رکھ کر مضمون میں اصلاح کریں، ان اصلاحات کے بعد اگر حذف شدگی کی وجہ باقی نہ رہے نیز مضمون کو معیاری اسلوب میں تحریر کر دیا گیا ہو تو آپ نامزد کنندہ صارف یا کسی منتظم سے درخواست کرکے اس نامزدگی کو ختم کرسکتے ہیں۔ بصورت دیگر مذکورہ مضمون کو پير 26 نومبر، 2018ء کے بعد منتظمین کی جانب سے حذف کردیا جائے گا۔

اطلاع:اس بات کا خیال رہے کہ مضمون میں موجود {{مجوزہ حذف شدگی/پیغام}} کو ہٹانے سے مجوزہ حذف شدگی کی کارروائی تو رک سکتی ہے، لیکن حذف شدگی کی دیگر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نیز اگر یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق نظر آئے تو بغیر کسی پیشگی اطلاع اور گفتگو کے مضمون کو حذف کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگر مضامین برائے حذف پر گفتگو کے نتیجے میں مضمون کی حذف شدگی پر اتفاق ہو جائے تو بہرصورت مضمون کو حذف کر دیا جائے گا۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 15:11، 11 نومبر 2018ء (م ع و)

ووٹ درکار

[4] یہاں پنجابی ویکی کے لئے انٹرفیس ایڈمنسٹریٹر کے لئے رائے شماری کی جا رہی ہے آپ سے ووٹ کی درخواست ہے ۔ شکریہ--Abbas dhothar (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:59، 11 دسمبر 2018ء (م ع و)

The article is a derivative under the Creative Commons Attribution-ShareAlike License. A link to the original article can be found here and attribution parties here. By using this site, you agree to the Terms of Use. Gpedia Ⓡ is a registered trademark of the Cyberajah Pty Ltd.