شبیر علی کاظمی

Jump to navigation Jump to search
شبیر علی کاظمی
پیدائش 11 جولائی 1915(1915-07-11)ء
سنبھل، مراد آباد، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان
وفات 31 جنوری 1985(1985-10-31) (عمر  69 سال)
کراچی، پاکستان
قلمی نام شبیر علی کاظمی
پیشہ ادیب، ماہر لسانیات، ماہر تعلیم
زبان اردو
نسل مہاجر
شہریت Flag of پاکستانپاکستانی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
اصناف تعلیم، لسانیات
نمایاں کام اردو اور بنگلہ کے مشترک الفاظ
اساس اردو
پراچین اردو
اردو کا عوامی ادب

پروفیسر سید شبیر علی کاظمی (پیدائش: 11 جولائی، 1915ء - وفات: 31 جنوری، 1985ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ادیب، ماہر لسانیات اور ماہر تعلیم تھے۔

حالات زندگی و ادبی خدمات

شبیر علی کاظمی 11 جولائی، 1915ء کو سنبھل، مراد آباد، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔ تقسیم ہند کے بعد پہلے مشرقی پاکستان منتقل ہوئے اور پھر سقوط ڈھاکہ کے بعد کراچی میں اقامت اختیار کی۔ یہاں وہ انجمن ترقی اردو سے منسلک ہو گئے۔ ان کی تصانیف میں اردو اور بنگلہ کے مشترک الفاظ،اساس اردو، پراچین اردو، والیان اردو، اردو کا عوامی ادب، ایشیا کے لوگ اور چند تعلیمی تصورات شامل ہیں۔[2]

تصانیف

  • اُردو اور بنگلہ کے مشترک الفاظ
  • پراچینِ اُردو
  • ایشیا کے لوگ
  • والیان ِاُردو
  • اُردو کا عوامی ادب
  • اساس اُردو

وفات

شبیر علی کاظمی 31 جنوری، 1985ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات

The article is a derivative under the Creative Commons Attribution-ShareAlike License. A link to the original article can be found here and attribution parties here. By using this site, you agree to the Terms of Use. Gpedia Ⓡ is a registered trademark of the Cyberajah Pty Ltd.