شریف کنجاہی

Jump to navigation Jump to search
ڈاکٹر شریف کنجاہی
Shareef kunjahi.jpg
پیدائش محمد شریف
13 مئی 1914ء
کنجاہ، ضلع گجرات، موجودہ پاکستان
وفات 20 جنوری 2007ء (92 سال)

کنجاہ، ضلع گجرات، پاکستان
قلمی نام شریف کنجاہی
پیشہ شاعر، محقق، ماہرِ لسانیات، مترجم
زبان پنجابی، اردو
نسل پنجابی
شہریت Flag of پاکستانپاکستانی
تعلیم پی ایچ ڈی
مادر علمی جامعہ پنجاب
اصناف قرآن، شاعری، تحقیق، لسانیات، ترجمہ
نمایاں کام القرآن الکریم (قرآن پاک کا پنجابی ترجمہ)
مختصر پنجابی لغت
جگراتے
جھاتیاں
تاریخِ گجرات
اہم اعزازات تمغا امتیاز
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

پروفیسر ڈاکٹر شریف کنجاہی (پیدائش: 13 مئی 1914ء – وفات: 20 جنوری 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے پنجابی اور اردو کے ممتاز ادیب، شاعر، ماہرِ لسانیات، محقق، مترجم اور معلم تھے جو قرآن پاک کا پنجابی زبان میں ترجمہ القرآن الکریم کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔

حالات زندگی

شریف کنجاہی 13 مئی، 1914ء کو کنجاہ، ضلع گجرات، موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد شریف تھا[1][2]۔ انہوں نے 1930ء میں کنجاہ ہائی اسکول سے میٹرک اور 1933ء میں گورنمنٹ کالج جہلم سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ زمانہ طالب علمی سے ہی آپ کو شعر وسخن سے گہرا لگاؤ تھا۔ آپ نے اپنی شاعری کا آغازانگریز تسلط کے خلاف اپنی انقلابی شاعری سے کیا، اِسی انقلابی شاعری کی وجہ سے انگریز دور میں آپ کو سرکاری نوکری کے لیے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔[3]شریف کنجاہی 1943ء میں منشی فاضل اور بی اے کا امتحان جامعہ پنجاب سے بطور پرائیویٹ طالب علم پاس کرنے کے بعد شعبہ تدریس سے وابستہ ہو گئے اورمختلف مقامات پر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے۔1954ء میں ایم اے (اردو) اور 1956ء میں ایم اے (فارسی) کی ڈگری حاصل کی۔[3]

1959ء میں گورنمنٹ کالج کمپبالپور میں پنجابی زبان کی لیکچرار تعنیات ہوئے۔ اس کے بعدآپ کا تبادلہ گورنمنٹ کالج جہلم میں ہوا جہاں آپ اپنی ریٹائرمنٹ تک اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔1970ء میں انہیں جامعہ پنجاب میں نئے شروع کیے جانے والے شعبہ پنجابی کا رکن بنایا گیا، 1973ء سے 1980ء تک آپ جامعہ پنجاب میں بحیثیتِ استاد خدمات سر انجام دیتے رہے[3]۔ تدریس سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک مختصر عرصے کے لیے مقتدرہ قومی زبان (موجودہ ادارہ فروغ قومی زبان) پاکستان سے بھی وابستہ رہے اور اس کے جریدے اخباراردو کے مدیر رہے۔[2]

ادبی خدمات

شریف کنجاہی صاحب کا شمار جدید پنجابی شاعری کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ آپ نے اردو، فارسی اور پنجابی زبان میں شاعری کی، قرآن پاک کا پنجابی ترجمہ کرنے کا شرف بھی شریف کنجاہی صاحب کو حاصل ہے۔ ان کی پہلی پنجابی شاعری کی کتاب جگراتے 1958ء میں مشرقی پنجاب میں شائع ہوئی یہ کتاب37 نظموں کامجموعہ ہے اس کے بعد ان کی دوسری کتاب ارک ہوندی لُو 1958ء میں شائع ہوئی[3]۔

تصانیف

شاعری

  • جگراتے (شاعری-پنجابی)
  • ارک ہوندی لُو

نثر

  • جھاتیاں (تنقید )
  • مختصر پنجابی لغت
  • شاہ دولہ دریائی
  • تاریخ گجرات
  • لفظوں کی عینک میں
  • رگ وید:اک جھات
  • جپ جی: اک جھات
  • ساہواں دا ویڑہ

اردو تراجم

  • کہے فرید ( اُردو ترجمہ)
  • آزادی کی راہیں
  • آزاد سماج
  • ہیر وارث شاہ
  • گلشن راز
  • سوالات ملندہ
  • ابیات فرید

پنجابی تراجم

  • القرآن الکریم
  • خطباتِ اقبال
  • علم الاقتصاد
  • جاوید نامہ
  • پنج سورہ
  • نبی پاک دے خطبے

اعزازات

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر شریف کنجاہی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف کے اعتراف میں تمغا امتیاز اور صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[2]

وفات

شریف کنجاہی 20 جنوری، 2007ء کو کنجاہ، ضلع گجرات، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]

حوالہ جات

The article is a derivative under the Creative Commons Attribution-ShareAlike License. A link to the original article can be found here and attribution parties here. By using this site, you agree to the Terms of Use. Gpedia Ⓡ is a registered trademark of the Cyberajah Pty Ltd.