پنجابی کبڈی

Jump to navigation Jump to search
کبڈی کے اکھاڑے اور ایک مقابلے کا منظر

کبڈی بھارت کی ریاست پنجاب اور پاکستانی پنجاب کا مشترکہ روایتی کھیل ہے۔ اسے روایتی طور پر کَودی بھی کہا جاتا ہے۔ کبڈی لفظ اسی سے ماخوذ ہے۔ یہ کھیل ریہی علاقوں میں بے حد مقبول ہے۔ یہ کھیل کھلے چوکور میدان میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ تیرہ میٹر چوڑے (42.7 فیٹ) اور دس میٹر (32.8 فیٹ) لمبے علاقے میں کھیلا جاتا ہے۔ کبڈی کی دو ٹیمیں ہوتی ہیں جن میں ہر ایک کے سات کھلاڑی ہوتے ہیں۔ ایک سکہ پہلے اچھالا جاتا ہے جو یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس ٹیم کو پہل کرنا چاہیے۔ ہر ٹیم سے ایک کھلاڑی ایک دوسرے کے بالمُشافہ کھڑا ہوتا ہے اور ایک دوسرے کو اپنی حدود میں لے کر پوائنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ آدھے کھیل کے بعد ٹیمیں میدان میں اپنی جگہیں بدل دیتی ہیں۔ سب سے زیادہ پوائنٹ والی ٹیم مقابلہ جیتتی ہے۔ یہ کھیل بطور خاص دیہی علاقوں میں مشہور ہے۔[1]

عالمی کبڈی مقابلہ جات

حالانکہ کبڈی بھارت اور پاکستان کے کئی علاقوں میں کھیلا جاتا ہے، تاہم پنجاب میں اس کا جوش دیگر علاقوں سے زیادہ رہا ہے۔ یہی وجہ سے ریاست میں وقفے وقفے سے عالمی کبڈی مقابلہ جات منعقد ہوتے ائے ہیں[2]:

سال مقام فاتح ٹیم ثانوی ٹیم تیسری ٹیم چوتھی ٹیم
2010ء لدھیانہ بھارت پاکستان کینیڈا اطالیہ
2011ء لدھیانہ بھارت کینیڈا پاکستان اطالیہ
2012ء لدھیانہ بھارت پاکستان کینیڈا ایران
2013ء لدھیانہ بھارت پاکستان ریاستہائے متحدہ امریکا انگلستان
2014ء شری مختصر صاحب بھارت پاکستان ایران انگلستان

عالمی سطح پر کبڈی کا پنجابی آبادی کی جانب سے فروغ

جہاں جہاں پنجابی لوگ کام کے لیے یا قیام کے لیے جاکر آباد ہوئے ہیں، وہاں بھی کبڈی کو فروغ ملا ہے۔ اس کی ایک مثال پنجابی ورثہ بارسلونا کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر کبڈی کپ کا بارسلونا، ہسپانیہ میں منعقد ہونا ہے۔[3]

حوالہ جات

The article is a derivative under the Creative Commons Attribution-ShareAlike License. A link to the original article can be found here and attribution parties here. By using this site, you agree to the Terms of Use. Gpedia Ⓡ is a registered trademark of the Cyberajah Pty Ltd.