پٹیالہ شلوار

Jump to navigation Jump to search
پٹیالہ شلوار

پٹیالہ شلوار زنانہ لباس کی ایک قسم ہے جو تاریخی طور پر پنجاب کے شہر پٹیالہ کا لباس رہا ہے اور اسی مناسبت سے اس کا نام پڑا۔ پٹیالہ کے قدیم حکمراں طبقے میں اس لباس کو شاہی لباس کا درجہ حاصل تھا۔ پٹیالہ لباس اور پٹھانی لباس ایک دوسرے سے گہری مماثلت رکھتے ہیں البتہ ان دونوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پٹیالہ شلوار عموماََ زیادہ وسیع ہوتی ہے نیز پٹیالہ لباس میں ققمیصکے دامن چھوٹے ہوتے ہیں۔ پٹیالہ لباس اب کافی متنوع ہوچکا ہے اور اس میں اب مردوں کے لیے بھی ایک قسم کا لباس بنایا جاتا ہے تاہم پرانے وقتوں میں اس طرز پر صرف خواتین کا لباس تیار ہوتا تھا۔

یہ لباس عموماََ ایسے کپڑے سے تیار ہوتا ہے جو انسان کو بھاری نہ لگے یہی وجہ ہے کہ پنجاب اور بھارت کے دیگر شمالی علاقوں میں اسے مقبولیت حاصل ہے، نیز یہ گرمیوں کا بہترین لباس سمجھا جاتا ہے۔ پٹیالہ لباس کو شاہی لباس بھی کہا جاتا ہے کیونکہ پرانے وقتوں میں اسے صرف پٹیالہ کے شاہی خاندانوں کے لوگ پہنا کرتے تھے۔

مزید دیکھیے

The article is a derivative under the Creative Commons Attribution-ShareAlike License. A link to the original article can be found here and attribution parties here. By using this site, you agree to the Terms of Use. Gpedia Ⓡ is a registered trademark of the Cyberajah Pty Ltd.