صفحۂ اول

Jump to navigation Jump to search
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

پشاور

پشاور پاکستان کا ایک قدیم شہر اور صوبہ خیبر پختونخوا کا صدر مقام ہے۔ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں کا انتظامی مرکز بھی یہیں ہے۔ بڑی وادی میں بنا یہ شہر درہ خیبر کے مشرقی سرے پر واقع ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی سرحد اس کے پاس ہی ہے۔ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کی اہم گذرگاہوں پر واقع یہ شہر علاقے کے بڑے شہروں میں سے ایک اور ثقافتی لحاظ سے متنوع ہے۔ پشاور میں آب پاشی کے لیے دریائے کابل اور دریائے کنڑ سے نکلنے والی نہریں گذرتی ہیں۔

پشاور پاکستان کے نسلی اور لسانی اعتبار سے متنوع ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ اس کی شہری آبادی بڑھ رہی ہے جس کی وجوہات اردگرد کے دیہات اور خیبرپختونخوا کے دوسرے چھوٹے شہروں کی مقامی آبادی کا روزگار کے سلسلے میں بڑے شہر کو منتقلی، تعلیم اور دیگر خدمات شامل ہیں۔اس کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں فوجی کاروائیوں اور افغان مہاجرین کی آمد سے بھی یہاں کی آبادی بہت بڑھ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں تعلیمی ، سیاسی اور کاروباری اعتبار سے پشاور سب سے آگے ہے اور علاقے کے ترقی یافتہ ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں طب اور تعلیم کے حوالے سے بہترین تعلیمی اداروں میں سے کئی پشاور میں قائم ہیں۔ خانہ و مردم شماری پاکستان 2017ء کے مطابق پشاور کی آبادی 1،970،042 ہے جو اسے خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا اور پاکستان کا چھٹا سب سے بڑا شہر بناتی ہے۔

حالیہ واقعات

منگ کھٹ طوفان

آج کا دن

آج: بدھ، 26 ستمبر 2018 عیسوی بمطابق 15 محرم 1440 ہجری (UTC)

Winnie Mandela 190814.jpg
واقعات
  • 1907ء – میں نیوزی لینڈ نے انگلستان سے آزادی حاصل کی۔
  • 1907ءنیوزی لینڈ نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا۔
  • 1911ء – کو اٹلی نے ترکی پر حملہ کیا، اسی جنگ کے کردار فاطمہ پر اقبال نے اپنی مشہور نظم فاطمہ بنت بعداللہ لکھی۔
  • 1955ءحمید الحق چودھری کو پاکستان کا نیا وزیرخارجہ مقرر کر دیا گیا۔
  • 1969ء – پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کے اعلامیے میں الااقصی مسجد کے خلاف سازشوں کی مذمت۔
  • 1979ءسید ابو الاعلیٰ مودودی کو لاہور میں سپردِ خاک کیا گیا۔
  • 1981ءبی بی سی کے مطابق الذوالفقار کے صدر میرمرتضی بھٹو نے چوہدھری ظہور الہی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔
سالگرہ
برسی

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 140,711 مضامین موجود ہیں۔

آج کا لفظ

5
عموماً کہا جاتا ہے: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھی
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھا
اس لیے کہ: لفظ لغت بہ معنی فرہنگ مذکر ہے، مونث نہیں۔

آج کی بات

انگریزی سے نابلد اردو پڑھنے وسمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

حالیہ موضوعات

Fawikinews.png اردو ویکیپیڈیا کی خبریںویکلی پیڈیا؛ نامزدگی: منتخب مضامین (منتخب فہرست· بہترین مضمون · حذف شدگی


ویکیپیڈیا صارفین

ویکیپیڈیا صارفین وہ افراد ہیں جو ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔

اردو ویکیپیڈیا صارفین کی تعداد تاحال 84,423 ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں سے ایک قلیل تعداد ہی مستقل پابندی سے اس منصوبہ میں شریک ہے۔ اور قلیل تناسب ایسے صارفین کا بھی ہے جو پابندی سے اس منصوبہ کی ترقی اور مضامین کی اصلاح پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف غیر اندراج شدہ ویکیپیڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس منصوبہ میں وقتاً فوقتاً شریک ہوتی ہے۔

کیا آپ جانتے تھے کہ

برتھا بنز

 • … انسانی تاریخ میں سب سے پہلے گاڑی چلانے والی خاتون برتھا بنز (تصویر میں) تھی؟
 • … کتب خانہ اسکندریہ کو 48 ق م میں ایک سے زائد مرتبہ جلایا جا چکا ہے تاہم اس وقت کتب خانہ میں کتب کی تعداد 700,000 کے آس پاس تھی؟
 • … آئین ہند دنیا میں کسی بھی آزاد ملک کا سب سے ضخیم مکتوب دستور ہے؟
 • … صدر ترکمانستان صفر مراد نیازاف نے اپنی مقدس کتاب روح نامہ کے لیے ملک میں مہینوں اور ہفتوں کے نام تبدیل کرنا شروع کیے؟
 • … روبیک کیوب دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والا پہیلی گیم ہے؟
 • … قرآن میں نبی موسیٰ کا نام 136 مرتبہ مذکور ہے، نبی عیسیٰ کا نام 25 مرتبہ مذکور ہے، اور نبی محمد کا نام صرف چار مرتبہ مذکور ہے؟

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 140,711 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔

ہمارے ساتھ سماجی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png
(واضح رہے کہ یہ اردو ویکیپیڈیا کے غیر دفتری حلقے اور صارفین کی اپنی کوششیں ہیں)

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!
The article is a derivative under the Creative Commons Attribution-ShareAlike License. A link to the original article can be found here and attribution parties here. By using this site, you agree to the Terms of Use. Gpedia Ⓡ is a registered trademark of the Cyberajah Pty Ltd.